news
English

آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈکپ ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کا اعلان

آئی سی سی کی اعزازی ٹیم آف دی ورلڈ کپ 2024 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

آئی سی سی کا ٹی 20 ورلڈکپ ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کا اعلان

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کی اعزازی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا، اس ٹیم میں کوئی پاکستانی کھکلاڑی شامل نہیں ہے جبکہ آئی سی سی کی اعزازی ٹیم آف دی ورلڈ کپ 2024 میں افغانستان کےبھی 3 کھلاڑی ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔  
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی اعزازی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے جبکہ سب سے زیادہ بھارت کے 6 کرکٹرز اعزازی ٹیم کا حصہ ہیں۔ 
آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان بھارت کو ورلڈ کہپ جتوانے والے مایہ ناز پلیئر روہت شرما کو بنایا گیا ہے۔ روہت شرما  کے ساتھ سوریا کماریادیو،اکشرپٹیل،جسپریت بھمراہ اور ارشدیپ سنگھ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 
افغانستان کے تین کھلاڑی راشد خان،رحمان اللہ گرباز اور فضل الحق فاروقی کو بھی آئی سی سی کی اعزازی ٹیم میں جگہ ملی ہے جبکہ آسٹریلیا کے مارکوس اسٹونس اور ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ 
روہت شرما کا بطور کپتان ان کی پورے میگا ٹورنامنٹ میں شاندار قائدانہ صلاحٰتوں کے اظہار کے باعث انتخاب کیاگیاہے۔ اس ٹیم کو منتخب کرنے کے لیے تشکیل دی گئی آئی سی سی کی سلیکشن کمیٹی میں ہرشا بھوگلے، ایان بشپ،کاس نائیڈو اور آئی سی سی کے جنرل مینجر وسیم خان شامل تھے۔