news
English

آئی سی سی ایوارڈز کے لیے پہلی شارٹ لسٹ آج جاری کی جائے گی  

شائقین بھی اپنے فیورٹ کھلاڑیوں کو ووٹ دے سکتے ہیں، حتمی فہرست رواں ماہ کے آخر میں سامنے آئے گی۔

آئی سی سی ایوارڈز کے لیے پہلی شارٹ لسٹ آج جاری کی جائے گی  

آئی سی سی ایوارڈز کے لیے پہلی شارٹ لسٹ آج جاری کی جائے گی جبکہ حتمی فہرست رواں ماہ کے آخر میں سامنے آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق آج آئی سی سی ایوارڈز کےلیے پہلی شارٹ لسٹ جاری کی جائے گی، نامزدگیوں کا مرحلہ وار سلسلہ 5جنوری تک مکمل ہوجائے گا، مجموعی طور پر 13کیٹیگریز میں ایوارڈز کا فیصلہ ہوگا،شائقین بھی اپنے فیورٹ پلیئرز کو ووٹ دے سکتے ہیں، جبکہ اس حوالے سے حتمی فہرست رواں ماہ کے آخر میں سامنے آئے گی۔ 
ان ایوارڈز میں سال کے بہترین مینز اور ویمنز کرکٹر، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹرز،ایمرجنگ اور ایسوسی ایٹ کرکٹرز اور امپائرز شامل ہیں،ایک ایوارڈ اسپرٹ آف دی کرکٹ کے لیے بھی مختص ہوگا۔