آئی سی سی نے پاکستان میں 2025 تک ہونے والے 6 ایونٹس کے لیے کرکٹ کے نشریاتی حقوق سے نوازا ہے۔
آئی سی سی کی طرف سے 2025 کے آخر تک کرکٹ کے چھ بڑے ایونٹس کے نشریاتی حقوق (میڈیارائٹس) مل گئے ہیں، یہ نشریاتی رائٹس پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اور ٹاور اسپورٹس نے حاصل کیے ہیں۔
ابٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں 2025 تک ہونے والے 6 ایونٹس کے لیے ان اداروں کو کرکٹ کے نشریاتی حقوق سے نوازا ہے۔ ان کمپنیوں کے پاس ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میڈیا کے نشریاتی حقوق بھی ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی سی اور ٹاور اسپورٹس نے 2025 کے آخر تک مردوں اور خواتین کے چھ بڑے آئی سی سی ورلڈ ایونٹس کو نشر کرنے کے غیرخصوصی (نان ایکسکلوژو) حقوق حاصل کرلیے ہیں۔
پاکستان میں کرکٹ کے انٹرنیشنل ایونٹس کے حوالے سے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن اور ٹاور اسپورٹس نے 2025 کے آخر تک 6 مینز اور خواتین کے آئی سی سی ورلڈ ایونٹس کے لیے نشریاتی حقوق حاصل کیے ہیں۔
ان دونوں کمپنیوں کے پاس ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل میٖڈیا پر ان ایونٹس کو نشرکرنےکے حقوق بھی ہوں گے۔
آئی سی سی ایونٹس میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 مینز، ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024، انڈر 19 ورلڈ کپ ویمنزٹی 20 ورلڈ کپ 2025 شامل ہیں۔ جبکہ دیگر آئی سی سی ایونٹس میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2025، چیمپئنز ٹرافی 2025 اور آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ فائنل 2025 اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 بھی شامل ہیں۔