news
English

چیمپئینزٹرافی: آئی سی سی کے وفدکا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ، انتظامات کا جائزہ  

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کا 3 رکنی وفد چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کراچی پہنچ گیا۔

چیمپئینزٹرافی: آئی سی سی کے وفدکا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ، انتظامات کا جائزہ  

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئِی سی سی) کے 3 رکنی وفد نےنیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ پی سی بی حکام نے وفد کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔ پاکستان فروری 2025 میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔
آئی سی سی ہیڈآف ایونٹس کرس ٹیٹلی کی قیادت میں وفد کے دوسرے ارکان میں سینئر مینجر ایونٹ آپریشن سارہ ایگر اور ایونٹ آپریشن مینجر عون محمد زیدی شامل ہیں۔ کراچی اسٹیڈیم کا معائنہ کرنے کے بعد وفد  کی سکیورٹی فراہم کرنےو الے اداروں کے اہکاروں سےملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ 

پروگرام کےمطابق آئی سی سی کا وفد بدھ کے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے معائنے کے بعد پی سی بی کے سربراہ اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی ملاقات کرے گا۔ 
کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں انتظامات اور پی سی بی آفیشلز سےملاقاتوں کے بعد وفد اپنی رپورٹ تیار کرکے ممبر ممالک سے شیئر کرے گا۔