news
English

کھیل کی رفتاربڑھانے کےلیے کرکٹ میں ’اسٹاپ کلاک‘ کا استعمال ہوگا

اس اقدام کی بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیوزمیٹنگ میں منظوری دی گئی

کھیل کی رفتاربڑھانے کےلیے کرکٹ میں ’اسٹاپ کلاک‘ کا استعمال ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے جاری کردہ نئے قوانین کے مطابق کھیل کی رفتار بڑھانے کیلیے کرکٹ میچ میں ،اسٹاپ کلاک‘ متعارف کرایا جائے گا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل کی رفتار میں اضافے کیلیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے جس کے تحت اوورز کے درمیان میں ایک اسٹاپ کلاک استعمال کیا جائے گا۔  
بولنگ کرنے والی ٹیم کوایک اوور ختم کونے کے اگلے 60 سیکنڈ کے اندر ہی اگلا اوور شروع کرنا ہوگا، ایک اننگز کے دوران اگر فیلڈنگ ٹیم 3 مرتبہ اوور شروع کرنے میں تاخیر کا شکار ہوئی تو پھر اس پر 5 رنز کی پنالٹی عائد کی جائے گی۔ 

اس اقدام کی بھارت میں ہونے والے آئی سی سی چیف ایگزیکٹیوزکی میٹنگ میں منظوری دی گئی تاہم اس کا نفاذ صرف مینز ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنلز میں ہوگا اور دسمبرسے اپریل 2024 تک اس کا ٹرائل ہوگا۔