news
English

 آئی سی سی نے نیویارک اسٹیڈیم کی پچ غیرمعیاری ہونے کی تصدیق کردی

آئی سی سی نے پاک بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کے ٹاکرے سے قبل نیویارک کی پچ کے بارے میں بیان جاری کردیا۔

 آئی سی سی نے نیویارک اسٹیڈیم کی پچ غیرمعیاری ہونے کی تصدیق کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیویارک اسٹیڈیم کی وکٹ کے غیر معیاری ہونے کی تصدیق کردی۔ 
کرکٹ کے روایتی حریفوں بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا انتہائی متوقع معرکہ اتوار، 9 جون کو ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم نیویارک میں ہونا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نیویارک میں قائم نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ کے معیاری نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور آئرلینڈ کے میچ کے دوران پچ میں وہ تسلسل نہیں دیکھا جس کی توقع تھی۔،، 
آئی سی سی نے کہا کہ مذکورہ گراؤنڈ میں شیڈول کیے گئے بقیہ میچز کیلئے وکٹ کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے بہترین ٹیمیں کام کررہی ہیں اور بدھ کو ختم ہونے والے میچ کے بعد سے وکٹ کی درستی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔،، 

واضح رہے کہ ایک روز قبل نساؤ اسٹیڈیم میں پچ نمبر چار پر آئرلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا، جس میں بھارت نے آئرلینڈ کو 96 پر آل آؤٹ کیا اور انڈیا نے یہ میچ  8 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔ 
م
یچ کے دوران بھارتی بلے باز روہت شرما بازو پر گیند لگنے کی وجہ سے زخمی اور ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر کی انگلی جسپرت بمرا کی خطرناک باؤنسر سے زخمی ہوگئی تھی۔