گرباز کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔
آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر افغان بلے باز رحمان اللہ گرباز کو وارننگ جاری کر دی۔
گرباز کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا۔
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی مشہور اپ سیٹ فتح اس خبر کے ساتھ کھٹائی میں پڑ گئی ہے کہ اوپنر رحمان اللہ گرباز کو میچ کے دوران آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر سرزنش کی گئی ہے۔
گرباز کو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق برائے پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا، جس کا تعلق بین الاقوامی میچ کے دوران کرکٹ کے لیے استعمال ہونے والے سامان یا کپڑوں، گراؤنڈ کے آلات یا فکسچر اور فٹنگ کے غلط استعمال سے ہے۔
یہ واقعہ انگلینڈ اور افغانستان کے میچ کے دوران افغانستان کی اننگز کے 19ویں اوور کے دوران پیش آیا، جب گرباز نے 80 رنز پر رن آؤٹ ہونے کے بعد میدان چھوڑتے وقت اپنا بیٹ باؤنڈری کی رسی اور کرسی سے ٹکرایا تھا۔
گرباز نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے جیف کرو کی تجویز کردہ منظوری کو قبول کرلیا، افغان اوپنر کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ ہوگیا ہے۔
آئی سی سی کے قوانین کے مطابق جب کوئی کھلاڑی 24 ماہ کی مدت میں چار یا اس سے زیادہ ڈی میرٹ پوائنٹس تک پہنچ جاتا ہے، تو وہ معطلی پوائنٹس میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور کھلاڑی پر مزید کھیلنے کے لیے پابندی عائد کردی جاتی ہے۔
لیول 1 کی خلاف ورزی پر کم سے کم جرمانہ آفیشل سرزنش، کھلاڑی کی میچ فیس کا زیادہ سے زیادہ 50 فیصد جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس ہوتے ہیں۔
انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی ورلڈ کپ میں پہلی فتح تھی، اس کا اگلا میچ بدھ کے روز چنئی میں اب تک ناقابل شکست رہنے والے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔