news
English

آئی سی سی : محسن نقوی اجلاس میں شرکت کے لئے آج دبئی جائیں گے  

بورڈ میٹنگ کی سائیڈ لائنز پر پی سی بی حکام بھارت سمیت دوسرے بورڈ ممالک کے وفود سے بھی بات چیت کریں گے۔

آئی سی سی : محسن نقوی اجلاس میں شرکت کے لئے آج دبئی جائیں گے  

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی میٹنگ میں پاکستان کا موقف پیش کرنے کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج دبئی جائیں گے۔  
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی بورڈ میٹنگ میں محسن نقوی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پی سی بی کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعد پہلی بار وہ کسی آئی سی سی میٹنگ میں شریک ہوں گے۔
 
جون 2024 میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں اور انتظامات پر بریفینگ آئی سی سی کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔ کرکٹ سے متعلقہ دوسرے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ پاکستان کی میزبانی میں اگلے سال شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر بات بھی ہوگی۔ 
دبئی میں چیف ایگزیکٹو میٹنگ کے لیے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر پہلے سے موجود ہیں۔ بورڈ میٹنگ کی سائیڈ لائنز پر پی سی بی حکام بھارت سمیت دوسرے بورڈ ممالک کے وفود سے بھی بات چیت کریں گے۔