آئی سی سی کی تازہ ترین پیشرفت سے1992 میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کی یادیں ایک بار پھر تازہ ہوگئیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 1992 اور 2023 کے ورلڈکپ سے منسلک دلچسپ معلومات شیئر کردیں۔
آئی سی سی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر بتایا گیا ہے کہ ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کی جیت کے ساتھ ہی 1992 میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔
آئی سی سی کی پوسٹ کے مطابق 1992 کا ورلڈکپ پہلی بار راؤنڈ رابن مرحلے کے تحت کھیلا گیا تھا، جس میں تمام ٹیموں نے کم ازکم ایک میچ میں کامیابی سمیٹی تھی جبکہ ٹورنامنٹ پاکستان کے نام رہا تھا۔
سال 2023 کے ورلڈکپ میں بھارت واحد ٹیم تھی جو بنا کسی شکست کے فائنل تک پہنچی تھی تاہم آسٹریلیا نے ایونٹ کے فائنل میں ناقابلِ شکست بلیو شرٹس کو شکست دے کر دائرہ مکمل کردیا۔