news
English

چیمپئنز ٹرافی: کسی کو پاکستان جانے میں پریشانی نہیں ہوگی، آئی سی سی

کراچی: آئی سی سی نے کہا ہے کہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے دیگر ممالک کو پاکستان میں کھیلنے پر کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

چیمپئنز ٹرافی: کسی کو پاکستان جانے میں پریشانی نہیں ہوگی، آئی سی سی

2 دہائیوں بعد پاک سرزمین پر کسی بڑے ایونٹ کا انعقاد ہوگا جب کہ آئی سی سی پْراعتماد ہے کہ کسی شریک ملک کو ایونٹ کے لیے پاکستان کا سفر کرنے پر کوئی تحفظات نہیں ہوں گے۔

چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نے کہا کہ عالمی ایونٹ کئی برس بعد پاکستان میں ہوگا، اگر ہم اسے اہل نہیں سمجھتے تومیزبانی کے لیے منتخب ہی نہیں کرتے، ہمیں امید ہے کہ پاکستان اس ایونٹ کو خوش اسلوبی سے مکمل کرپائے گا۔

دوسری جانب آئی سی سی کے مستقل سی ای او جیف ایلڈرائس کا کہنا ہے کہ 2 سالہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سائیکل کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم ہے، ورلڈ گلوبل باڈی نے گزشتہ دنوں 2032-2024 آئی سی سی ایونٹس کا شیڈول جاری کیا تھا، جس میں ہر سال کوئی ایونٹ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مختلف فارمیٹس کے الگ ایونٹس ہیں، ہر 2 برس میں ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد کھیل کے فروغ کے لیے اہم ہوگا، چیمپئنز ٹرافی اب تک آخری بار 2017 میں منعقد ہوئی تھی اور 2025میں اس کا دوسرا ایڈیشن ہونا ہے۔