news

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے محمد رضوان بھی نامزد

کراچی: آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے لیے پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی نامزد کردیا۔

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے محمد رضوان بھی نامزد

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ برائے ستمبر کے لیے پاکستانی محمد رضوان کو بھی نامزد کیا ہے، انھیں عمدہ بیٹنگ پرفارمنس کی وجہ سے پہلی مرتبہ نامزدگی ملی، اس اعزاز کیلیے رضوان کا مقابلہ آسٹریلیا کے کیمرون گرین اور بھارتی اکشر پٹیل سے ہوگا۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 854 ریٹنگ کے ساتھ آئی سی سی کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ 

دوسری جانب بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو ہوم گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے دو میچز میں نصف سنچریاں جڑ کر اپنے ریٹنگ پوائٹس میں اضافہ کرلیا ہے، آئی سی سی رینکنگ میں وہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 838 ہوچکی ہے۔

آئی سی سی کی رینکنگ میں بابراعظم 800 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، ایڈن مارکرم چوتھے، ڈیوڈ ملان پانچویں، ایرون فنچ چھٹے، ڈیون کانوے ساتویں اور پاتھون نسانکا آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب ویمنز ایوارڈ کے لیے بنگلہ دیشی کپتان نگار سلطانہ بھی نامزد پلیئرز میں شامل ہیں، انھوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان کے ساتھ ایوارڈ کے دیگر 2 طلبگاروں میں بھارتی کرکٹرز ہرمنپریت کور اور سمرتی مندھانا موجود ہیں۔