news
English

آئی سی سی رینکنگ؛ رضوان پہلی پوزیشن، بابراعظم کی ایک درجہ ترقی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی، کپتان بابراعظم کی تیسرے نمبر آگئے۔

آئی سی سی رینکنگ؛ رضوان پہلی پوزیشن، بابراعظم کی ایک درجہ ترقی

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز بلے باز محمد رضوان نے ٹی20 رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے جبکہ کپتان بابراعظم بھی ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

محمد رضوان کے ریٹنگ پوائٹس کی تعداد 861 ہوگئی ہے، جبکہ بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو 801 پوائٹس کے ہمراہ دوسرے، 799 پوائٹنس کے ہمراہ بابراعظم تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

دیگر بلےبازوں میں ایڈن مارکرم چوتھے، ایرون فنچ پانچویں، ڈیوڈ ملان چھٹے، دیون کانوے ساتویں اور پاتھون نسانکا آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

کھلاڑیوں کی رینکنگ لنک پر کلک کرکے حاصل کریں