news
English

ون ڈے کرکٹ میں بابراعظم کی بادشاہت کو خطرہ

بھارتی ٹیم کے اوپنر شبھمن گِل نے ایک روزہ فارمیٹ کی پہلی پوزیشن پر نظریں جمالیں۔

ون ڈے کرکٹ میں بابراعظم کی بادشاہت کو خطرہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ون ڈے کرکٹ میں بادشاہت خطرے میں پڑگئی۔ 
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بلے بازوں کی نئی ون ڈے رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور بھارتی اوپنر شبھمن گِل کے درمیان فاصلہ مزید کم ہوگیا۔ 
آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر شبھمن گِل نے اپنی جارحانہ فارم کو برقرار رکھتے ہوئے ابتدائی دو ون ڈے میچز میں 74 اور 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں، وہ عالمی رینکنگ میں اس وقت دوسرے نمبر پر موجود ہیں ان کے ریٹنگ پوائںٹس کی تعداد 847 ہے جبکہ بابراعظم 857 پوائنٹس کے ہمراہ ٹاپ پوزیشن پر قابض ہیں۔  
رواں سال شبھمن گل نے 20 اننگز میں مجموعی طور پر 1 ہزار 221 رنز بنائے ہیں جبکہ بابراعظم 15 اننگز میں 745 رنز ہی بناسکے ہیں۔ اس قابل ذکر کارکردگی نے بھارتی بیٹر کو ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر لاکھڑا کیا ہے جبکہ وہ میگا ایونٹ کے دوران کارکردگی دکھا کر بابراعظم سے پہلی پوزیشن بھی چھین سکتے ہیں۔ 
دوسری جانب ون ڈے کی بولنگ رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 680 ہے۔