ورلڈ کپ 2023 کے لیے اس ترانے کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے، یہ اس کھیل کا جشن ہے جسے ہم سب پسند کرتے ہیں، رنویر سنگھ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ ’دل بولے جشن‘ جاری کر دیا۔
آئی سی سی نے بدھ کے روز ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ جاری کر دیا۔ "دل جشن بولے" کے عنوان سے بنائے گئے اس ترانے کا مقصد کھیلوں کے سب سے زیادہ بے صبری سے منتظر ایونٹس میں سے ایک کے لیے عوام کے جذبے اور جوش کو حاصل کرنا ہے۔ جوش میں اضافہ کرتے ہوئے، ترانے میں مشہور بھارتی اداکار رنویر سنگھ سمیت ستاروں سے بھری کاسٹ پیش کی گئی ہے۔
یہ ترانہ بالی ووڈ کے مشہور موسیقار پریتم ک تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار ہے۔
بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے اس حوالے سے کہا کہ "آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے اس ترانے کا حصہ بننا واقعی ایک اعزاز کی بات ہے۔"
"یہ اس کھیل کا جشن ہے جسے ہم سب پسند کرتے ہیں۔"
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 بھارت میں 10 ٹیموں کے ساتھ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک 10 مقامات پر ٹائٹل کے حصول کے لیے لڑیں گے، احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب ہوگی اور اسی میدان میں میگا ایونٹ کا فائنل بھی کھیلا جائے گا۔
دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ایونٹ ورلڈ کپ راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کل 45 لیگ میچز کھیلیں گی۔ ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی، جو 15 نومبر کو ممبئی اور 16 نومبر کو کولکتہ میں ہوں گے۔ سیمی فائنل اور فائنل میں ریزرو دن رکھے جائیں گے۔