news
English

آئی سی س:نیویارک میں پاک بھارت میچ کے مقام اورپچ کے بارے میں تفصیلات

آئی سی سی میں ایونٹس کے سربراہ کرس ٹیٹلی نے یقین دلایا کہ ناساؤ کاؤنٹی کا گراؤنڈ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتا ہے، جو کہ ممبئی کے مشہور وانکھیڑے اسٹیڈیم کے سائز سے مشابہ ہے۔  

آئی سی س:نیویارک میں پاک بھارت میچ کے مقام اورپچ کے بارے میں تفصیلات

امریکا میں ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوران پاک بھارت مقابلے کی میزبانی کرنے والا اسٹیڈیم تیار ہوگیا۔ شہرہ آفاق کرکٹرز اور ایتھلیٹس نے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا۔  
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 جون کو شیڈول آنے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کے بہت متوقع مقابلے کے لیے جگہ اور پچ کے انتظامات کے بارے میں تفصیلات بتا دی ہیں۔ نیو یارک میں کل آٹھ میچ ہوں گے جن میں پاکستان اور بھارت کا 6 جون کو ہونے والا میچ بھی شامل ہے۔ اس گرائونڈ میں مجموعی طور پر 10 پچز کی اسی مہینے کے شروع سے تنصیب کا کام جاری تھا جو اب مکمل ہوچکا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق امریکا میں اگلے ماہ سے کرکٹ کے میگا ایونٹ ٹی 20ورلڈ کپ کا آغاز ہورہا ہے، اس دوران 9 جون کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہوگا جس کی میزبانی کرنے والے نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا گیا۔ آئی سی سی نے گزشتہ روز نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کیا، اس موقع پر ایتھلیٹ یوسین بولٹ اور لیجنڈ کرکٹرز اسٹیڈیم کی پہلی جھلک دیکھنے کے لیے گراؤنڈ پہنچے۔ 
اسٹیڈیم آنے والے نامور ایتھلیٹس اور کرکٹرز میں ٹیم پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک، انگلینڈ کے لیام پلنکٹ، ویسٹ انڈیز کے سر کرٹلی ایمبروز، یو ایس اے ٹیم کے کورے اینڈرسن اور موناک پٹیل بھی شامل تھے۔  
اسپورٹس اسٹارز کا دستخط شدہ بیٹ ٹورنامنٹ کے دوران گراؤنڈ میں نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔ 
کھیلوں کی دنیا کے چمکتے دمکتے ستاروں نے میدان میں رکھے بڑے کرکٹ بیٹ پر دستخط کیے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس موقع پر شعیب ملک نے کہا کہ محض 90 روز میں اتنا بڑا اسٹیڈیم تعمیر کرنا حیران کن ہے، اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے بہترین سہولیات موجود ہیں۔ آئی سی سی میں ایونٹس کے سربراہ کرس ٹیٹلی نے یقین دلایا کہ ناساؤ کاؤنٹی کا گراؤنڈ بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتا ہے، جو کہ ممبئی کے مشہور وانکھیڑے اسٹیڈیم کے سائز سے مشابہ ہے۔  
واضح رہے کہ نیویارک کا نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم پاک بھارت میچ سمیت ورلڈ کپ کے 8 میچز کی میزبانی کرے گا۔