news
English

ٹی20 ورلڈکپ 2024 سے قبل آئی سی سی نے ’’لوگو‘‘ تبدیل کردیا  

میزبان ملک کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نیا لوگو متعارف

ٹی20 ورلڈکپ 2024 سے قبل آئی سی سی نے ’’لوگو‘‘ تبدیل کردیا  

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے آغاز سے قبل ہی لوگو تبدیل کردیا۔ 
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی مناسبت سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فاتح ٹیم انگلینڈ کے علاوہ پاکستان، بھارت اور نیوزی لیںڈ کو نمایاں دکھایا گیا ہے۔ 
آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 اگلے سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول ہے اور نئے لوگو میں میزبان ملک کے کھجور کے درختوں اور کے ‘اسٹرائپس’ کو خراج عقیدت پیش کرنے والا ایک مخصوص پیٹرن شامل ہے۔  
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ اگلے برس 4 سے 30 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جائے گا۔ 
قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے رکن ملک ڈومینیکا نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے میچز کی میزبانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا، حکومت نے موقف اپنایا تھا کہ میگا ایونٹ سے قبل مقررہ وقت پر انفرا اسٹرکچر تیار نہیں کرسکتے، اس وجہ سے میگا ایونٹ سے دستبردار ہورہے ہیں۔  
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں شیڈول ایونٹ میں پہلی بار 20 ٹیمیں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں کُل 55 میچز کھیلے جائیں گے۔