news
English

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ، بابراعظم، حارث اورافتخاراحمد کی ترقی

آئی سی سی کی جاری کردہ بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان بدستور تیسرے نمبر پر ہیں تاہم ان کے ریٹنگ پوائنٹس 755 سے بڑھ کر 769 ہو گئے ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی نئی رینکنگ، بابراعظم، حارث اورافتخاراحمد کی ترقی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق جنوبی افریقا کے رائیلی روسو پانچویں نمبر پر آگئے جب کہ نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا دوسرا اور کپتان بابراعظم کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔

اپنی شاندار بلے بازی کی بدولت جنوبی افریقا کے رائیلی روسو پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے چھٹے نمبر پر چلے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں قومی کرکٹر افتخار احمد نے بڑی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 10 درجے ترقی پانے کے بعد 44 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر حارث رؤف 5 درجے ترقی کے بعد 11 نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان کے شاداب خان رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ہیں اور  شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 15 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ایش سودھی پانچ درجے ترقی کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے۔

 ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کے زمرے میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرزرینکنگ

ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین پہلے نمبر پر براجمان ہیں، پاکستان کے بابراعظم رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ سری لنکاکے دیموتھ کرونارتنے ایک درجے ترقی کرکے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔

سری لنکا کے دنیش چندیمل چار درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ بولرزکی رینکنگ

بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے، سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا 13 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آگئے۔

سری لنکا کے بولر رمیش مینڈس 3 درجے ترقی کے بعد 32 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔