news
English

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے افغانستان کو181رنزسے ہرادیا

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے افغانستان کو181رنزسے ہرادیا

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے معرکے میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 181 رنز سے ہرادیا۔ 
جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 
پاکستانی اوپنر شاہ زیب خان 10 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 106 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان سعد بیگ نے 55 رنز بنائے، ریاض اللہ 46 اور عبید شاہ 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ 
افغانستان کی جانب سے خلیل احمد نے چار اور بشیر احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ 
ہدف کے تعاقب میں افغان بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 26.2 اوورز میں 103 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ 
نعمان شاہ 26 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، سہیل خان اور رحیم اللہ نے 20، 20 رنز بنائے جبکہ حسن عیسیٰ خیل نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ کوئی بھی افغان بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔ 
پاکستان کی طرف سے عبید شاہ نے 4، محمد ذیشان نے 3، عامر حسن اور احمد حسین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 
پاکستانی اوپنر شاہزیب خان کو عمدہ بیٹنگ پر مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔