news
English

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں افتخارکی ترقی، بابرون ڈے میں ٹاپ بیٹربرقرار

اس ہفتے جاری کردہ آئی سی سی کی نئی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں افتخارکی ترقی، بابرون ڈے میں ٹاپ بیٹربرقرار

رواں ہفتے کے دوران جاری کردہ آئی سی سی کی نئی ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ 
راشد خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینزٹی 20 سیریز میں آئرلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی انجری سے زبردست انداز میں واپسی کی۔ ان کے غیر معمولی ڈسپلے نے انہیں آٹھ وکٹوں کے ساتھ چار درجےاوپر چڑھ کر ٹی 20 بولرز رینکنگ میں نویں پوزیشن پر پہنچادیا۔ ان کی مسلسل شاندار کارکردگی نے تمام میچز میں 5.62 کی متاثر کن اوسط کو برقرار رکھتے ہوئے آئرلینڈ کے خلاف افغانستان کی سیریز میں ملنے والی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ 
راشد خان کے ساتھ مل کر، ان کے ہم وطن بولر نوین الحق نے آئرلینڈ کے خلاف تین وکٹیں لیں جس کے بعد رینکنگ میں دو درجے اوپر چڑھ کر 55ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ دریں اثنا، تین آئرش کھلاڑیوں، جوش لٹل، مارک ایڈیئر اور بیری میکارتھی نے اپنی ٹی 20 بولرز کی درجہ بندی میں بہتری دیکھی۔ انگلینڈ کے عادل رشید نے رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ 
بھارت کے سوریا کمار یادیو861 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹی 20 بلے بازوں کی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں۔
افغانستان کے محمد نبی، آئرلینڈ کے خلاف 90 رنز کی شاندار کارکردگی کے بعد دوبارہ ٹاپ 50 بیٹرز میں شامل ہوگئے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے محمد رضوان اور بابر اعظم بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پربراجمان ہیں۔ 
تاہم، حضرت اللہ زازئی آئرلینڈ کے خلاف افغانستان کی سیریز میں غیر موجودہونے کے نتیجے میں پانچ درجے تنزلی کے ساتھ 58 ویں نمبرپر آگئے، جس سے افتخار احمد 479 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دو درجے ترقی کر کے 57 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ فخر زمان بھی دو درجے اوپر چڑھ کر 436 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 71 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ 
بنگلہ دیش کے خلاف سری لنکا کی سیریز کے بعد آئی سی سی کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھی تبدیلیاں دیکھی گئیں۔
پتھم نسانکا ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ٹاپ 10 میں پہنچ گئے، سیریز میں ان کے 151 رنز کے بعد تین درجے ترقی ہوئی۔ ان کے ساتھی چارتھ اسالنکا نے بھی فائدہ اٹھایا جو تین اننگز میں 146 رنز بنانے کے بعد دو درجے اوپرچڑھ کر 14ویں پوزیشن پر آگئے۔
بابر اعظم نے 824 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں اپنا تسلط برقرار رکھا۔