news
English

فاسٹ بولراحسان اللہ کہنی کی انجری کے علاج کےلیے برطانیہ پہنچ گئے

فاسٹ بولر کی فرنچائز، ملتان سلطانز اور پی سی بی کے درمیان ایک مشترکہ کوشش کے حصے کے طور پر احسان اللہ کی برطانیہ روانگی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ کھلاڑی کی بہترین ممکنہ دیکھ بھال کو یقینی بنایا جاسکے۔

فاسٹ بولراحسان اللہ کہنی کی انجری کے علاج کےلیے برطانیہ پہنچ گئے

پی سی بی نے قومی ٹیم کے فاسٹ  بولر احسان اللہ کی انجری سے متعلق بڑی اپ ڈیٹ جاری کردی۔ 
پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ کہنی کی چوٹ کے علاج کے لیے برطانیہ روانہ پہنچ گئے ہیں۔ 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر احسان اللہ کی کہنی کی انجری سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے مسلسل اقدامات سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ 
اتوار کی صبح احسان اللہ مانچسٹر، انگلینڈ کے لیے روانہ ہوئے تھے جہاں وہ آج آرتھوپیڈک سرجن، پروفیسر ایڈم واٹس کے ساتھ اہم مشاورت کریں گے۔ پروفیسر واٹس ہاتھ اور کلائی کی سرجری، کندھے اور کہنی کے طریقہ کاراور کھیلوں کی انجریز میں اپنی مہارت کے لیے مشہور ہیں۔ یہ فیصلہ احسان اللہ کی فرنچائز، ملتان سلطانز اور پی سی بی کے درمیان مشترکہ کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے تاکہ قومی کھلاڑی کی بہترین اورممکنہ دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا سکے۔ 
پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ فاسٹ بولر احسان اللہ کی کہنی کی انجری کے حوالے سے 
پروفیسر واٹس کی تشخیص کے بعد پی سی بی مزید اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔