news
English

احسان اللہ کی خطرناک بولنگ نے شعیب اختر کی یاد تازہ کردی

 لاہور: قومی ٹیم کے پیسر احسان اللہ کی تیزرفتار بولنگ نے شعیب اختر کے برائن لارا کو کرائے گئےخطرناک بائونسر کی یاد تازہ کردی۔

احسان اللہ کی خطرناک بولنگ نے شعیب اختر کی یاد تازہ کردی

پاک افغان کرکٹ سیریز کے شارجہ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرنے والے افغان بیٹر نجیب اللہ زادران پاکستانی پیسر احسان اللہ کے تیز رفتار باؤنسر سے زخمی ہوکر میدان بدر ہوئے، 11ویں اوور میں خطرناک گیند تیزی سے اٹھتی ہوئی ہیلمٹ کے اندر سے چہرے کے نچلے حصے پر لگی اور خون بہنے لگا، پیسر کے تیز باؤنسر سے افغان بیٹر کے زخمی ہونے پر شائقین کرکٹ کو سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار شعیب اختر یاد آگئے۔

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اپنی برق رفتار گیندوں سے برائن لارا، سارو گنگولی اور گیری کرسٹن سمیت کئی کھلاڑیوں کو زخمی کیا تھا، سوشل میڈیا پر صارفین دونوں پیسرز کی ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہے۔ میچ کے بعد احسان اللہ نے زخمی بلے باز نجیب سے ملاقات بھی کی۔