news
English

آئی ایل ٹی 20 میں وسیم اکرم سے وسیم اکرم کی ملاقات

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم یواے ای میں جاری اس ایونٹ میں بطور کمنٹیٹر شریک ہیں۔

آئی ایل ٹی 20 میں وسیم اکرم سے وسیم اکرم کی ملاقات

متحدہ عرب امارات میں جاری انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 میں وسیم اکرم کی وسیم اکرم سے ملاقات ہوگئی۔ 
یواے ای کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر وسیم اکرم جونیئر کی آئی ایل ٹی 20 کے دوران اپنے آئیڈیل اور پاکستان کے سابق اسٹار بولر وسیم اکرم سے ملاقات کی خواہش پوری ہوگئی، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم یواے ای میں جاری اس ایونٹ میں بطور کمنٹیٹر شریک ہیں۔ 
ایونٹ کی سائیڈ لائن پر وسیم اکرم جونیئر نے اپنے آئیڈیل وسیم اکرم سے ملاقات کی اور کافی قیمتی مشورے بھی حاصل کیے۔
اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرے والد وسیم اکرم کے پرستار تھے، جب میں پیدا ہوا تو میرا نام بھی ان کے نام پر رکھا گیا، جب میں بڑا ہونے لگا تو انھیں پسند کرنے لگا، میں نے ان کی طرح لیفٹ آرم سے بولنگ اور لیفٹ ہینڈ سے بیٹنگ شروع کی۔
مجھے آج آئی ایل ٹی 20 میں اپنے آئیڈیل پلیئر سے ملاقات کرکے بے حد خوشی ہورہی ہے۔