news
English

بابراعظم ٹی 20 کھیلنے کے بھی مستحق نہیں، عماداورعامر کا سخت بیان

قومی کرکٹرز عماد وسیم اور محمد عامر کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی جگہ نہیں بنتی۔

بابراعظم ٹی 20 کھیلنے کے بھی مستحق نہیں، عماداورعامر کا سخت بیان

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بابراعظم کے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ مجھے اختیار ملے تو بابراعظم کو صرف ٹیسٹ کا کپتان بناؤں گا۔ اس موقع پر عماد وسیم اور محمد عامر نے گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی کھیلنے کے اہل نہیں ہیں۔ 
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ آئندہ چیمپیئنز ٹرافی کے لئے ٹیم میں تبدیلیاں ہونی چاہئیں اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ ٹیم میں گروپنگ بھی ہوتی ہے۔ 
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے کہا کہ اگر کوئی ٹیم سیمی فائنل میں بھارت کو ہراسکتی ہے تو وہ نیوزی لینڈ ہے جب کہ محمد عامر کا موقف تھا کہ بھارت فاتح رہے گا۔ محمد عامر کی بات بعد میں سچ ثابت ہوگئی اور بھارت نے سیمی فائنل میں ستر رنز کے بھاری مارجن سے کیویز کو شکست دے دی اور بھارت 12 سال کی جدوجہد کے بعد ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں پے در پے شکستوں کے بعد بابراعظم کرکٹ کے تینوں فارمیٹس کی کپتانی چھوڑ چکے ہیں انھوں نے سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان کیا تھا۔ 
بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وہ بطور کھلاڑی پاکستان کرکٹ ٹیم کو دستیاب رہیں گے اور جو بھی کپتان بنے گا اسے بھرپور سپورٹ کریں گے۔