news
English

پاکستان کے دورہ انگلینڈ کا عمدہ آغاز

قومی ٹیم نے کینٹ کاؤنٹی کو پریکٹس میچ میں 100 رنز سے شکست دے دی

پاکستان کے دورہ انگلینڈ کا عمدہ آغاز تصویر: کرکٹ آسٹریلیا

 لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ کا عمدہ آغاز کیا ہے۔

قومی ٹیم نے کینٹ کاؤنٹی کو پریکٹس میچ میں 100 رنز سے شکست دے دی،عماد وسیم نے سنچری جبکہ فخر زمان اور حارث سہیل نے نصف سنچریاں بنا کر ٹیم کا اسکور358 تک پہنچایا۔

حریف سائیڈ 258پرآئوٹ ہو گئی،یاسر شاہ نے تین وکٹیں تو لیں مگر 90رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔