news
English

ورلڈ کپ: عمادوسیم نے بھارت سے شکست کے لیے خود کوذمےدار قراردے دیا

عماد نے تسلیم کیا کہ وہ بھارت کے خلاف نیویارک کی مشکل پچ پر منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہے۔

ورلڈ کپ: عمادوسیم نے بھارت سے شکست کے لیے خود کوذمےدار قراردے دیا

ٹی20 ورلڈکپ میں آئرلینڈ کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے بھارت کیخلاف میچ میں شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہرا دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں امریکا، بھارت کے ہاتھوں شکست اور پھر کینیڈا کیخلاف کم مارجن سے کامیابی نے قومی ٹیم کو ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر کردیا۔ 
پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے نیویارک میں بھارت کے خلاف میچ میں شکست کا ذمہ دار خود کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ہماری ناکامیوں کی وجہ ہماری ذہنیت ہے دیگر ٹیمیں نئی سوچ کیساتھ آگے بڑھ رہی ہیں لیکن ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔،،  
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی ضرروت ہے لیکن یہ میرا ڈومین نہیں، نیویارک کی پچز مشکل تھیں لیکن ہمیں جیت حاصل کرنی چاہیے تھی۔ فلوریڈا میں امریکا اور آئرلیںڈ کا اہم میچ بارش کی نذر ہوا لیکن اس کا الزام آئی سی سی پر نہیں لگا سکتے۔ ہمیں اپنی ناکامیوں کی ذمے داری قبول کرنی چاہیے۔،،