news
English

بابراعظم کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں؟ عماد وسیم کا ردعمل سامنے آگیا

جب آپ ملک کی نمائندگی کریں تو سب چیزیں بہت پیچھے رہ جاتی ہیں، آل راؤنڈر

بابراعظم کے ساتھ تعلقات کیسے ہیں؟ عماد وسیم کا ردعمل سامنے آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے بازعماد وسیم کا کہنا ہے کہ بابراعظم اور میرا باہمی احترام کا رشتہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے دیئے گئے انٹرویو میں کپتان بابراعظم کے ساتھ ماضی کی رنجش کے کوئی آثار میدان میں نہ نظر آنے کے سوال پر آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ ہمارا باہمی احترام کا رشتہ تھا اور رہے گا۔

انھوں نے کہا کہ میری جہاز میں بابراعظم کے ساتھ تصویر بھی توجہ کا مرکز بنی، 10 سال بعد ان خوشگوار یادوں کو دیکھ کرہم مسکرائیں گے۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ جب آپ ملک کی نمائندگی کرتے ہیں تو دیگرسب چیزیں بہت پیچھے رہ جاتی ہیں۔

کپتان بابراعظم اور عماد وسیم کے درمیان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن سے تلخی دیکھی جارہی ہے، جب عماد وسیم کو کراچی کنگز کا کپتان بنایا گیا تو بابراعظم نے فرنچائز کو خیرباد کہہ دیا اور پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔

 بعدازاں کراچی کنگز کے پرانے ساتھیوں کے تعلقات کے حوالے سے پہلے یہ باتیں گردش کررہی تھیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات ہیں، عماد وسیم نے اس سے قبل بھی شکوہ کیا تھا کہ انہیں جان بوجھ کر قومی ٹیم سے دور رکھا جارہا ہے۔

 واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف کھیلی گئی حالیہ ٹی20 سیریز میں ٹاپ رن اسکورر آل راؤنڈر عماد وسیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ خبریں سامنے آئیں تھی کہ بابراعظم نے عماد وسیم کے حق میں ووٹ نہیں دیا اور یوں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور افغانستان کے خلاف پرفارم کرنے والے کھلاڑی کو باہر کردیا گیا۔