news
English

قومی ٹیم کو دھچکا، عماد وسیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل انجری کا شکار

 ٹی20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا،  آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کا شکار ہوگئے، ڈاکٹروں کی جانب سے عماد وسیم کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

قومی ٹیم کو دھچکا، عماد وسیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل انجری کا شکار

قومی ٹیم کو میگا ایونٹ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا، آل راؤنڈر عماد وسیم انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے میچ سے قبل آل راؤنڈر عمادوسیم بیںٹگ کرتے ہوئے دائیں پسلی میں تکلیف محسوس کررہے تھے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ 
ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں آرام کروایا، میڈیکل ٹیم کا کہنا ہے کہ عماد وسیم کی انجری کی نوعیت کا اندازہ لگانے کے لئے اسکین کروالیا ہے جس کی رپورٹ جلد موصول ہوجائے گی۔ 
آئی سی سی کے میگا ایونٹ سے قبل عماد وسیم کی انجری نے پاکستان کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے، قومی ٹیم میں ان کے متبادل کے طور پر ابرار احمد شامل ہیں، اگر عماد وسیم ٹی 20 ورلڈ کپ تک فٹ نہیں ہوتے تو ابرار احمد کو میگا ایونٹ میں پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جائے گا۔