news
English

عماد وسیم امریکہ کے خلاف پہلے ٹی 20 ورلڈکپ میچ سے باہرہوگئے

بابر اعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ عماد ٹورنامنٹ کے باقی میچز میں شامل ہو سکیں گے۔

عماد وسیم امریکہ کے خلاف پہلے ٹی 20 ورلڈکپ میچ سے باہرہوگئے

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر شروع ہونے سے پہلے ہی ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ گرین شرٹس کے آل راؤنڈر عماد وسیم 6 جون بروز جمعرات کو امریکہ کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔  
کپتان بابر اعظم نے عماد کی غیر موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔ 
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تصدیق کی کہ "عماد وسیم سائیڈ اسٹرین کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے وہ ہمارا افتتاحی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔" 
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم نے عماد کو آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے پچھلے ماہ کے آخر میں انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میچ سے قبل نیٹ میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے دائیں طرف کی پسلیوں میں تکلیف محسوس ہوئی تھی، جس کی وجہ سے وہ میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔  
بابر اعظم نے امید ظاہر کی کہ عماد ٹورنامنٹ کے باقی میچز میں شامل ہو سکیں گے، بابر اعظم نے مزید کہا کہ "اگرچہ عماد پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے، لیکن ہمیں امید ہے کہ وہ باقی میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔" 
عماد کے بارے میں امید کی جاتی ہے کہ وہ 9 جون کو نیویارک میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے منتخب ہونے کے لیے تیار ہوں گے۔ 
گرین شرٹس کا اسکواڈ: 
بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان۔  
پاکستان کے میچز کا شیڈول: 
پہلا میچ: 
6 جون – بمقابلہ امریکہ، گرینڈ پریری کرکٹ اسٹیڈیم، ڈیلاس۔ 
دوسرا میچ: 9 جون – بمقابلہ بھارت، ناسائو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک۔ 
تیسرا میچ:11 جون – بمقابلہ کینیڈا، ناسائو کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، نیویارک۔ 
چوتھا میچ: 16 جون – بمقابلہ آئرلینڈ، سینٹرل براورڈ پارک اور براورڈ کاؤنٹی اسٹیڈیم، لاڈرہل، فلوریڈا۔