news
English

عماد وسیم کا پی ایس ایل 8 میں احسان اللہ کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال

کراچی کنگز نے اتوار کے روز ملتان سلطانز کے خلاف میچ 66 رنز سے جیتا تھا، لیکن یہ میدان میں نازیبا الفاظ کہے بغیر ختم نہیں ہوا۔

عماد وسیم کا پی ایس ایل 8 میں احسان اللہ کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے میچ میں کپتان عماد وسیم نے عاکف جاوید کو احسان اللہ کو باؤنسر کرنے کی ہدایت کی۔16ویں اوور میں انور علی کے آؤٹ ہونے کے بعد، جب احسان اللہ بیٹنگ کے لیے کریز پر آ رہے تھے، تو عمادوسیم کو بیک گراؤنڈ میں عاکف جاوید کو ہدایت دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ احسان اللہ کو فل لینتھ ڈلیوری نہ کرائیں بلکہ صرف باؤنسرز کرائیں۔
یہ ہدایات دیتے ہوئے عماد نے احسان اللہ کے لیے گالی گلوچ اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔

ملتان سلطانز کے تیز گیند بازاحسان اللہ جو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں، کراچی کنگز کے لیے ایک چبھتے ہوئے کانٹے کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ انہوں نے گزشتہ دو میچوں میں کراچی کنگز کے خلاف عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

گزشتہ سال، عماد پر قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 2022 کے 21ویں میچ میں کراچی کنگز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایک رن سے شکست کے دوران پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ .

عماد کو پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تھا، جس کا تعلق "زبان، حرکات یا اشاروں کے استعمال سے ہے جو توہین آمیز یا کسی کھلاڑی کی طرف سے جارحانہ ردعمل کو بھڑکانے کا باعث ہو۔