news
English

قائداعظم ٹرافی میں امام الحق کا سرفراز احمد پر منفی حربوں کا الزام

امام الحق کی سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 269 گیندوں پر 111رنز کی اننگز

قائداعظم ٹرافی میں امام الحق کا سرفراز احمد پر منفی حربوں کا الزام PHOTO: AFP

قائداعظم ٹرافی میں امام الحق نے ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی انتہائی سست رفتار اننگز کا الزام مخالف ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پر دھر دیا۔ 

قائداعظم ٹرافی میچ میں سندھ کے کپتان سرفراز احمد ہیں اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں سندھ نے اپنی اننگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 473رنز بناکر ڈیکلیئر کردی تھی، جواب میں بلوچستان کی جانب سے امام الحق اور عظیم گھمن نے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا،عظیم گھمن21، حسین طلعت13اور حارث سہیل24رنز بناکر آؤٹ ہوئے، امام الحق نے سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 269 گیندوں پر 111رنز کی اننگز کھیلی، بلوچستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 98 اوورز میں صرف 191رنز بنائے۔

پریس کانفرنس میں کچھوے کی چال چلنے کے حوالے سے سوال پر امام الحق نے جواز پیش کرتے ہوئے سندھ ٹیم پر بولنگ اور فیلڈنگ میں منفی حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میچ کی صورتحال دیکھیں تو آپ کو کم رنز بننے کی وجہ سمجھ آجائے گی۔ٹیم نے پہلی اننگز میں برتری کا پوائنٹ حاصل کرنے کے لیے دفاعی فیلڈنگ سیٹ کی، بولرز نے منفی حکمت عملی کے ساتھ گیندیں کروائیں۔