news
English

مچل اسٹارک سمیت جارح مزاج آسٹریلوی پیسرز کا سامنے کرنے کیلیےتیارہوں، امام الحق

آسٹریلوی پیسرز کو کھیلتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے کی کوشش کروں گا، پاکستانی اوپنر

مچل اسٹارک سمیت جارح مزاج آسٹریلوی پیسرز کا سامنے کرنے کیلیےتیارہوں، امام الحق

پاکستانی اوپنر امام الحق کا کہنا ہے کہ مچل اسٹارک سمیت جارح مزاج آسٹریلوی پیسرز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

ایک انٹرویو میں پاکستانی اوپنر امام الحق کا کہنا تھا کہ مشکل ترین جنوبی افریقی کنڈیشنز میں ڈیل اسٹین اور کاگیسو ربادا کے مقابل بیٹنگ کر چکا ہوں، انگلینڈ کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں مارک ووڈ اور جوفرا آرچر کی بولنگ کا بہتر انداز میں سامنا کرتے ہوئے اعتماد میں اضافہ ہوا، آسٹریلوی پیسرز کو کھیلتے ہوئے بھی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔

امام الحق نے کہا کہ بیٹنگ کرتے ہوئے حریف بولر کی قوت کو پیش نظر رکھنے کے بجائے اپنی مثبت چیزوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں، تمام کھلاڑی اچھی طرح جانتے ہیں کہ ورلڈ کپ کا سفر آسان نہیں، تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، میگا ایونٹ میں پیش قدمی جاری رکھنے کے لیے خاص طور پر ٹاپ آرڈر کا کردار انتہائی اہم ہوگا، اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔