ٹیسٹ کرکٹر امام الحق اور فہیم اشرف کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
امام الحق کی شادی ناروے میں مقیم انمول محمود سے لاہور میں ہورہی ہے جبکہ فہیم اشرف کی بارات نارروال جائے گی۔ فہیم اشرف کی مہندی پر ان کے آبائی شہر پھول نگر میں محفل سجی۔ اس موقع پر کرکٹر کے اہلخانہ اور ان کے دوستوں کی بڑی تعداد اس خوشی میں شریک ہوئی۔
دوسری جانب لاہور کے نجی فارم ہاؤس پر امام الحق نے مہندی اور قوالی نائٹ کا اہتمام کیا۔ قومی ٹیم کے کیمپ کا حصہ بننے والے گرین شرٹس کے سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد، عثمان قادر اور دیگر کرکٹرز اسلام آباد سے خصوصی طور پر قوالی نائٹ میں شرکت کے لئے پہنچے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے ساتھ سابق کپتان انضمام الحق اور کامران اکمل بھی قوالی نائٹ کا حصہ بنے۔ امام الحق کا نکاح 25 نومبر اور دعوت ولیمہ 26 نومبر کو طے ہے۔ فہیم اشرف کا ولیمہ بھی 26 نومبر کو ہوگا۔