news
English

امام الحق کا سمر سیٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

 لاہور: قومی اوپنر امام الحق کا کاؤنٹی سیزن کے آخری مرحلے کے لیے سمر سیٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔

امام الحق کا سمر سیٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے نام ور بلے باز امام الحق کاؤنٹی سیزن کے آخری چار میچز میں سمر سیٹ کاؤنٹی کی نمائندگی کریں گے۔

وہ دورۂ ہالینڈ کے بعد انگلینڈ جائیں گے۔ سمرسیٹ نے امام الحق کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔

 امام الحق 22 ستمبر کو  روٹرڈیم سے انگلینڈ پہنچیں گے بعدازاں ان کی پاکستان واپسی ستمبر میں ہوگی۔