news
English

امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز، دلہن کی فوٹوسوشل میڈیا پروائرل  

قومی کرکٹر کی شادی کی تقریبات کا باضابطہ طور پر آغاز 23 نومبر (کل) سے ہوگا

امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز، دلہن کی فوٹوسوشل میڈیا پروائرل  

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گرین شرٹس کے اوپنر امام الحق کی ہونے والی اہلیہ کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ 
معروف ڈیزائنرحسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کے پیج سے امام الحق کی ہونے والی دلہن کی تصاویر شیئر کی گئیں اور انہیں ٹیگ کیا گیا جبکہ کیپشن میں ‘امام کی انمول’ لکھا گیاتھا۔
 
ایچ ایس وائی کی جانب سے اس پوسٹ میں امام الحق کو بھی ٹیگ کیا گیا، اس کے علاوہ یہ تصاویر فوٹوگرافر عزہ شاہین ملک نے بھی اپنی انسٹاگرام کی اسٹوری پر شیئر کیں۔  
فوٹوگرافر کی شیئر کردہ تصاویر کی لوکیشن میں ‘ناروے’ لکھا گیا تھا جس کا مطلب یہ ہے کہ کرکٹر کی مہندی کی تقریب ناروے میں ہوئی۔ اس کے علاوہ ناروے کی ایک ایونٹ پلانر کمپنی ‘ٹیلر میڈ ویژن’ نے مہندی کی تقریب کی ویڈیو بھی شیئر کی۔  
قومی کرکٹر کی شادی کی تقریبات کا باضابطہ طور پر آغاز 23 نومبر کو یعنی کل سے لاہور میں ہوگا، نکاح کی تقریب 25 نومبر بروز ہفتہ اور ولیمے کی تقریب 26 نومبر کو ہوگی۔ 
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہےکہ 23 نومبر کی رات کو قوالی نائٹ بھی طے ہے جس میں بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اہم شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔