news

امام الحق والد کی سرجری کے باعث کاؤنٹی چھوڑ کر وطن واپس روانہ

 لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق والد کی طبیعت خراب ہونے پر کاؤنٹی چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔

امام الحق والد کی سرجری کے باعث کاؤنٹی چھوڑ کر وطن واپس روانہ

کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق والد کی طبیعت خرابی کے باعث کاؤنٹی کرکٹ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ جس کے باعث سمر سیٹ کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے والے امام الحق کینٹربری کے خلاف میچ کے لئے اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

امام الحق کے والد کو چند روز قبل ہارٹ اٹیک  ہوا تھا اور آج لاہور کے مقامی اسپتال میں ان کی سرجری ہے۔ امام الحق نے اپنے مداحوں سے والد کی صحت یابی کے لیے دعائوں کی اپیل کی ہے۔