news
English

چیف سلیکٹر کا رشتہ دار ہونے کا کوئی دباؤ نہیں لیتا، امام الحق

امام الحق کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کا بھتیجا ہونا میرا قصور نہیں، میں نے میڈیا کا سامنا کرنا سیکھ لیا ہے۔

چیف سلیکٹر کا رشتہ دار ہونے کا کوئی دباؤ نہیں لیتا، امام الحق PHOTO: AFP

امام الحق کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کا بھتیجا ہونا میرا قصور نہیں، میں نے میڈیا کا سامنا کرنا سیکھ لیا ہے۔

دبئی میں بات چیت کے دوران امام الحق نے کہا کہ میں چیف سلیکٹر کا رشتہ دار ہونے کا کوئی دبائو نہیں لیتا، چچا مجھ سے کرکٹ کے حوالے سے زیادہ بات نہیں کرتے، کوچنگ اسٹاف، شعیب ملک، محمد حفیظ اور سرفراز احمد خاصی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

امام الحق نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا ایسا ہے کہ ہمیں بہت سی باتوں کو برداشت کرنا پڑتا ہے،خوش قسمتی سے میری فیملی اور آس پاس موجود رہنے والے لوگ بھرپور سپورٹ کرتے ہیں جس کی وجہ سے کوئی مشکل پیش نہیں آتی،میرے پاس بیٹ اورکارکردگی دکھانے کیلیے میدان ہے،ابھی تک 9ون ڈے میچز میں 4سنچریاں اسکور کرچکا ہوں۔

چچا انضمام الحق کی طرح سونے کی عادت کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں بھی سونا پسند کرتا ہوں۔