news
English

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے ورلڈ کپ سکواڈ کا حوصلہ بڑھا دیا

۔پی سی بی حکام کی طرف سے وزیراعظم کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی

وزیراعظم عمران خان نے  پاکستان کے ورلڈ کپ سکواڈ کا حوصلہ بڑھا دیا PHOTO: EXPRESS

وزیراعظم اور پی سی بی کے پیٹرن ان چیف عمران خان کی دعوت پر بنی گالہ جانے والے پاکستانی ورلڈ کپ سکواڈ کے ہمراہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور مینجمنٹ کے ارکان بھی موجود تھے،

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں دلیری کے ساتھ کھیلنا ہوگا، سرفراز احمد کو قیادت کا حق ادا کرتے ہوئے خود ذمہ داری کا بوجھ اٹھانا ہوگا،

انہوں نے کپتان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم خود دلیر ہوگے تو ٹیم بھی دلیری کے ساتھ کھیلے گی، عمران خان نے کہا کہ 1992 کے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کمزوریوں کے باوجود اپنے بے مثال جذبہ کی بدولت ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی،

سابق کپتان نے جنید خان، فہیم اشرف اور حسن علی سمیت بولرز کو کارکردگی بہتر بنانے کیلیے مفید مشورے بھی دیئے

۔پی سی بی حکام کی طرف سے وزیراعظم کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔