news

عمران خان کی تصویر پی سی بی کی ویب سائٹ سے ہٹادی گئی

لاہور: وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد میاں شہباز شریف پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی بن گئے ہیں۔

عمران خان کی تصویر پی سی بی کی ویب سائٹ سے ہٹادی گئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)( کی ویب سائٹ اور دفتر سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر ہٹادی گئی ہے اور اب ان کی جگہ نئے وزیر اعظم اور پیٹرن ان چیف میاں شبہاز شریف کی تصویر آویزاں کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 2019ء کے ترمیمی آئین کے مطابق پی سی بی پیٹرن ان چیف کی صوابدید پر ہے کہ وہ گورننگ بورڈ کے لیے کوئی دو نام تجویز کرتا ہے جس میں کسی ایک کو پی سی بی کی سربراہی سونپی جاتی ہے۔