news
English

وزیراعظم پی ایس ایل 7 کا فائنل اسٹیڈیم میں دیکھیں گے

لاہور: وزیراعظم عمران خان پی ایس ایل 7 کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں دیکھیں گے۔ کرکٹ بورڈ حکام نے مہمان خصوصی کے استقبال کی تیاریاں شروع کردیں۔

وزیراعظم پی ایس ایل 7 کا فائنل اسٹیڈیم میں دیکھیں گے

وزیراعظم عمران خان ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں دیکھیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیزراجا نے وزیراعظم کو فائنل دیکھنے کی دعوت دی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس سے رابطے میں ہیں اور وہاں سے مثبت اشارے ملنے کے بعد وزیراعظم کے استقبال کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف بھی ہیں۔ ان کی کپتانی میں پاکستان نے1992میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔

پی ایس ایل7 کا فائنل 27 فروری کوکھیلا جائے گا۔