پاکستان اے کا 206 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے37ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کے اہم میچ میں بھارت اے نے پاکستان شاہینز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ 206 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے37ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بلے باز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ قاسم اکرم 48 اور صاحبزادہ فرحان 35 رنز بنا کر نمایاں رہے تاہم دیگر کھلاڑی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا پائے اور تیزی سے وکٹیں گنواتے رہے۔
بھارت اے کی جانب سے راج رودن نے 5 اور مانوو سدھر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان اے کے 206 رنز کے جواب میں بھارت اے نے ہدف 37ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سائے سدھرسن 104 جبکہ کپتان یش دھلکل 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔