news
English

رلڈکپ سیمی فائنل، بھارتی بورڈ نے پچ ہی تبدیل کر ڈالی  

برطانوی میڈیا نےمن مانیاں کرنے پر بھارتی بورڈ پر الزامات بوچھاڑ کردی۔

رلڈکپ سیمی فائنل، بھارتی بورڈ نے پچ ہی تبدیل کر ڈالی  

بھارت میں جاری دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پچ ہی تبدیل کردی۔ 
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آج کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت بغیر پچ کو ہی تبدیل کروا دیا ہے۔
 
ورلڈکپ میں استعمال ہونے والی تمام پچز آئی سی سی کے کیورٹر اینڈی اٹیکشن کی زیر نگرانی تیار کی جاتی ہیں، میگا ایونٹ کیلئے طے شدہ معاہدے کے مطابق ہر اسٹیڈیم میں مختلف پچز پر نمبر لگائے جاتے ہیں تاکہ نئی تیار کردہ پچ پر میچ کھیلا جاسکے۔ 
ممبئی کے وانکھیڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں سیمی فائنل میچ 7 نمبر پچ پر شیڈول تھا جس پر پہلے سے کوئی میچ نہیں ہوا تھا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیمی فائنل کیلئے مختص پچ استعمال نہیں کی جارہی بلکہ یہ میچ اس 6 نمبر پچ پر ہورہا ہے جس پر پہلے ہی 2 میچز کھیلے جاچکے ہیں اس لیے یہ پچ بھارتی اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔ 
دوسری جانب ورلڈکپ فائنل کیلئے بھی ایسی ہی اطلاعات ہیں کہ بھارتی بورڈ نے احمد آباد کی پچ کو بھی بدلنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بھارتی ٹیم کی کامیابی کے امکانات بڑھ سکیں۔