news
English

بھارت کا ویمنز ایشیاء کپ 2024 کے لیے پلیئنگ اسکواڈ کا اعلان

بھارتی ٹیم ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز 19 جولائی کو پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ سے کرے گی۔

بھارت کا ویمنز ایشیاء کپ 2024 کے لیے پلیئنگ اسکواڈ کا اعلان

بھارتی بورڈ نے 19 جولائی سے شروع ہونے والے ویمنز ایشیا کپ 2024 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا نواں ایڈیشن سری لنکا میں 19 سے 28 جولائی تک کھیلا جائے گا اور یہ رنگا رنگ ایونٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ 
ہرمن پریت کور بھارتیی ٹیم کی قیادت کریں گی، سمرتی مندھنا ان کی نائب کپتان ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار چار کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارت گروپ اے میں نیپال، پاکستان اور یو اے ای کے ساتھ موجود ہے۔ 
بھارت ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز 19 جولائی کو پاکستان کے خلاف شیڈول میچ سے کرے گا۔ دونوں روایتی حریفوں کا مقابلہ 21 جولائی کو متحدہ عرب امارات اور پھر 23 جولائی کو نیپال سے ہوگا۔ ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی، فائنل 28 جولائی کو شیڈول ہے۔ تمام میچ دمبولا میں ہوں گے۔ 
سینٹرل اسکواڈ کے علاوہ، بھارت نے چار ٹریولنگ ریزروز کا نام دیا ہے جن میں شویتا سہراوت، سائکا اسحاق، تنوجا کنور اور میگھنا سنگھ شامل ہیں۔
خواتین کے ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے بھارتی اسکواڈ: 
ہرمن پریت کور (کپتان)، سمرتی مندھنا (وی سی)، شفالی ورما، دیپتی شرما، جمائمہ روڈریگس، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، اوما چیتری (وکٹ کیپر)، پوجا وستراکر، اروندھتی ریڈی، رینوکا سنگھ ٹھاکر، دیالن ہیملتھا، آشا سوبھنا، رادھا یادو، شریانکا پاٹل اور سنجنا سجیون۔ 
ٹریولنگ ریزروز: شویتا سہراوت، سائکا اسحاق، تنوجا کنور اور میگھنا سنگھ۔