news

ورلڈکپ: بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

کے ایل راہول اور سوریا کمار یادیو کی شمولیت پر سوالات اٹھنے لگے

ورلڈکپ: بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، کے ایل راہول اور سوریا کمار یادیو کی شمولیت پر سوالات اٹھنے لگے۔ 
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز کے چیئرمین اجیت اگارکر نے اسکواڈ کا اعلان کیا۔ جس میں کپتان روہت شرما، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، محمد شامی، اکشر پٹیل، ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو شامل ہیں۔ 
بھارت نے ایشیا
ءکپ کے اسکواڈ میں شامل تلک ورما اور پراسید کرشنا کو ورلڈکپ اسکواڈ سے ڈراپ کردیا ہے۔ 
دوسری جانب بھارتی اسکواڈ میں تجربہ کار لیگ اسپنر یوزویندر چہل، روی ایشون اور اردیپ سنگھ کو شامل اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ 
سابق کرکٹر اور چیئرمین سلیکشن کمیٹی اجیت اگارکر نے کہا کہ کے ایل راہول اور سوریا کمار یادیو فٹ ہوچکے ہیں اس لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔