news
English

بھارت نے انگلینڈکو پانچویں ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی

روی چندرن اشون نے 100 ٹیسٹ میچ کھیل لیے،انگلینڈ کے ساتھ آخری اننگز میں 5 وکٹیں لے کر بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارت نے انگلینڈکو پانچویں ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی

بھارت نے ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز 4-1 سے جیت لی۔ انگلینڈ کی ٹیم تیسرے دن دوسرے سیشن کے دوران 195 کے مجموعے پر آل آؤٹ ہو گئی۔ 
جو روٹ کی 84 کے اسکور کے ساتھ قابل ستائش کوشش اور جونی بیئرسٹو کی 39 رنز کی مختصر اننگز کے باوجود، باقی انگلش بیٹنگ لائن اپ بھارت کے زبردست اسپن اٹیک کے سامنے ناکام ہوگئی۔ روی چندرن ایشون نے اپنےکیریئرکے 10 ٹیسٹ میچ مکمل کرلیے، انگلینڈ کے خلاف آخری اننگز میں انہوں نے 77 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں اور مجموعی طور پر نو وکٹیں حاصل کیں۔ 
ایک تاریخی لمحے میں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 700 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے جب انہوں نے کلدیپ یادیوکو 30 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔
انگلینڈ کی مشہور "بارمی آرمی" کی جانب سے اسٹیڈیم میں کھڑے ہو کر جیمز اینڈرسن کی اس زبردست کامیابی کا اعتراف کیا گیا۔ تاہم، مجموعی طور پر انگلش ٹیم کے حوصلے پست رہے کیونکہ انہیں پہلی اننگز میں کافی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ 
اسپن اٹیک کے ساتھ کھیل کا آغاز کرتے ہوئے، بھارتی ٹیم نے انگلش بیٹنگ آرڈر کو پویلین کی راہ دکھانے کے لیے ایشون اور جسپریت بھمراہ کا کامبی نیشن استعمال کیا۔ ایشون کی کاوشیں فوری اثر دکھاگئیں اور بین ڈکٹ دو رنز پر آئوٹ ہوگئے جبکہ زیک کرولی بھی ان کے بعد ہی چلتے بنے۔ اولی پوپ 19 رنز پر ایشون کا شکار بنے۔ 
جونی بیئرسٹو نے ایشون کے خلاف تین چھکے لگا کر جارحیت کا مظاہرہ کیا لیکن وہ 39 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہوگئے۔ ایشون نے لنچ سے تھوڑا پہلے بین اسٹوکس کو آئوٹ کرکے سیشن کا اختتام کیا۔ 
جوروٹ نے ایک تنہا جنگ لڑتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا، تاہم ان کے ساتھی بلے باززیادہ دیر وکٹ پر ٹک نہ پائے اور بالآخر بھارتی ٹیم میچ جیتنے کے بعد پانچ میچوں کی سیریز میں چار، ایک سے برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔