news
English

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ بن گیا  

اس سے قبل 1932 میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان مختصر ترین ٹیسٹ میچ 656 گیندوں (109.2 اوورز) میں ختم ہوا تھا۔ 

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ بن گیا  

 بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ بن گیا۔ 
کیپ ٹاؤن میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ صرف 107 اوورز میں ختم ہوگیا، دو دن جاری رہنے والا یہ میچ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا مختصر ترین میچ بن گیا ہے۔ 
اس سے قبل 1932 میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ 656 گیندوں (109.2 اوورز) میں ختم ہوا تھا۔
 
بھارت نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر دو میچوں کی سیریز برابر کردی ہے۔ جنوبی افریقہ نے سنچورین میں پہلا ٹیسٹ اننگز اور 32 رنز سے جیتا تھا۔ 
بدھ کے روز کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 23.2 اوورز میں 55 رنز پر آؤٹ ہوگئی جبکہ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 34.5 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے تھے۔ 

جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 176 رنز بناسکی اور یوں بھارت کو جیت کے لئے 78 رنز کا ہدف ملا جو بھارت نے صرف 12 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔