news
English

ٹی20 میں زیادہ فتوحات: بھارت نے پاکستان کو ریکارڈ سے محروم کردیا

ون ڈے ورلڈ کپ کی دونوں فائنلسٹ ٹیموں نے اتوار کے رو زبنگلورو میں ختم ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے اپنے بی اسکواڈ کو میدان میں اتارا تھا۔

ٹی20 میں زیادہ فتوحات: بھارت نے پاکستان کو ریکارڈ سے محروم کردیا

آسٹریلیا کو چوتھے ٹی 20 میچ میں ہرانے کے بعد بھارت نے پاکستان سے ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ فتوحات کا ریکارڈ چھین لیا۔ 
پاکستان نے اب تک 226 میچز میں سے 135 میں کامیابی حاصل کی ہے تاہم بھارت نے اپنی تازہ ترین کامیابی کے ساتھ پاکستان کو ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ فتوحات کے ریکارڈ سے محروم کردیا، بھارتی ٹیم نے جمعے کے روز رائے پور میں آسٹریلیا کو چوتھے ٹی 20 میچ میں 20 رنز سے شکست دی۔ 
یہ بلو شرٹس کی اس طرز کی کرکٹ میں 136 ویں فتح ہے جو اس نے 213 ویں میچز میں حاصل کی، پاکستان نے اب تک 226 میچز میں سے 135 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 
رائے پور میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں جب بلیو شرٹس دفاع کے لیے واپس آئے تو اکشر پٹیل (3-16) نے آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر کو تباہ کر دیا اور بالآخر 154-7 سے کامیابی حاصل کر کے ہندوستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری دلادی۔
 
اس سے قبل، یشسوی جیسوال (37) اور رتوراج گائیکواڈ (32) نے مل کرٹیم کو 50 رنز کا آغاز کیا، تاہم ہوم سائیڈ نے کپتان سوریہ کمار یادو سمیت اپنی تین وکٹیں جلد کھودیں۔ 
رنکو سنگھ اور جیتیش نے بھارتی ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اور 15 اوورز کے بعد 129-4 پر، ہوم سائیڈ کی بیٹنگ لائن سنبھلتی نظر آئی۔ بلیوشرٹس کی محتاط بلے بازی نے اسے کینگروز پر برتری دلادی اور بھارتی ٹیم میچ جیت گئی۔ 
بھارتی ٹیم کی ٹی 20 کرکٹ میں یہ 136 ویں کامیابی تھی جس نے پاکستانی ٹیم سے سب سے زیادہ ٹی 20 میچز جیتنے کا اعزاز چھین لیا۔