news
English

سابق بھارتی کرکٹر کا فواد عالم اور جنید خان کو پاکستانی اسکواڈ سے باہر رکھنے پر

دورہ آسٹریلیا کے لیے فواد او رجنید کو پاکستانی ٹیم میں شامل نہ کرنا حیرت کا باعث ہے، وسیم جعفر

سابق بھارتی کرکٹر کا فواد عالم اور جنید خان کو پاکستانی اسکواڈ سے باہر رکھنے پر فوٹو: اے ایف پی

سابق بھارتی کرکٹر وسیم جعفر نے سوشل میڈیا پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے جو انہیں پاکستانی اسکواڈ میں فواد عالم اور جنید خان کو شامل نہ کیے جانے سے ہوئی ہے۔

اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر وسیم جعفر نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں فواد عالم کا ایوریج رن ریٹ 56 ہے جبکہ فاسٹ بالر جنید خان کو جب بھی موقع ملا انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وسیم جعفر کا کہنا تھا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہونا چاہیے تھا۔

It amazes me to not see @iamfawadalam25 and @JunaidkhanREAL in Pakistan teams.
Fawad Alam averages 56 in first class cricket and Junaid Khan has always done well whenever he got opportunities.

— Wasim Jaffer (@WasimJaffer14) October 22, 2019

 

گزشتہ دنوں مصباح الحق نے فوادعالم کے بارے میں ان کی ڈومیسٹک ٹیم کے ہیڈ کوچ اعظم خان سے ان کی پرفارمنس کے بارے میں بات چیت کی تھی جس کے بعد امکان تھا کہ فواد عالم کو آسٹریلیا کے دورے میں شامل کرلیا جائے گا تاہم ایسا نہ ہوسکا اور انہیں فائنل اسکواڈ سے باہر ہی رکھا گیا۔

دوسری جانب فاسٹ بالر جنید خان 2019 کے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ میں شامل تھے مگر بعد میں انہیں اسکواڈ سے نکال دیا گیا جس پر انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی جس میں ان کے منہ پر ٹیپ لگی ہوئی تھی جو ان کی جانب سے ٹیم سے نکالے جانے پر خاموش احتجاج کی علامت تھی۔ تاہم بعد میں ان کے ٹوئٹر اکائونٹ سے وہ تصویر ہٹادی گئی۔ اس کے بعد سے انہیں ہر طرح کی قومی کرکٹ سے دور رکھا جارہا ہے۔