دوسری اننگز میں دھورو جوریل 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے، انہوں نے پہلی اننگز میں بھی انتہائی اہم 90 رنز بنائے تھے اس لیے انھیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
چوتھے ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ دھوروجوریل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کو جیت کے لیے دوسری اننگز میں 192 رنز بنانے تھے، ایک وقت میں بھارت کا اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز ہوگیا تھا اور ٹیم مشکل میں تھی، لیکن شبھمن گل اور دھورو جوریل کی ناٹ آؤٹ 72 رنز کی شراکت داری سے بھارت کو جیت مل گئی۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ بھارت نے 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے سیریز میں 1-3 کی سبقت بنا لی ہے۔ ایک وقت میں بھارتی ٹیم مشکل میں نظر آ رہی تھی جب 120 رنز پر 5 وکٹیں گرچکی تھیں اور جیت کے لیے 72 رنز باقی تھے۔ ایسے میں شبھمن گل (ناٹ آؤٹ 52 رنز) اور دھورو جوریل (ناٹ آؤٹ 39 رنز) نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور ٹیم کو جیت کی دہلیز کے پار پہنچا دیا۔
چوتھے ٹیسٹ میچ کا چوتھا دن شروع ہوا تو بھارت کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 40 رنز تھا، یعنی دوسری اننگز میں ضروری 192 رنز میں سے 152 رنز بنانے کی ضرورت تھی۔ کپتان روہت شرما اور یشسوی جیسوال نے بھارت کو بہترین آغاز فراہم کیا اور اس شراکت داری کو 84 رنز پر پہنچایا جب جو روٹ نے یشسوی جیسوال کو اینڈرس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ یشسوی جیسوال نے 44 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔ اس کے بعد روہت شرما نے 81 گیندوں پر 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی انھیں ٹام ہارٹلی نے اسٹمپ آؤٹ کرایا۔ پھر رجت پاٹیدار بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے اور اس کے بعد رویندر جدیجا اور شبھمن گل کے درمیان بھی محض 20 رنز کی ہی شراکت داری ہوئی۔ جدیجا 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور سرفراز خان بھی پہلی ہی گیند پر شعیب بشیر کا شکار بن گئے۔ اس طرح بھارت کی 5 وکٹیں 120 رنز پر گر گئیں اور ٹیم مشکل میں دکھائی دینے لگی۔
ایسے وقت میں شبھمن گل ایک طرف انتہائی سنبھل کر کھیل رہے تھے اور ان کا بہترین ساتھ وکٹ کیپر بلے باز دھورو جوریل نے دیا۔ ان دونوں نے بغیر کوئی رِسک لیے ٹیم کو جیت کے نزدیک پہنچا دیا۔ ایک وقت میں جب بھارت کو جیت کے لیے 20 رنز کی ضرورت تھی تو شعیب بشیر کے ایک اوور میں شبھمن گل نے 2 چھکے لگا کر ٹیم کو جیت کے مزید نزدیک بھی پہنچا دیا اور اپنی نصف سنچری بھی مکمل کر لی۔ اس کے بعد جیت کے لیے زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑا کیونکہ ٹام ہارٹلی کے اوور کی دوسری گیند پر دھورو جوریل نے چوکا لگایا اور آخری گیند پر 2 رنز بنا کر ٹیم کو جیت دلا دی۔
شبھمن گل 52 رنز بنا کر اور دھورو جوریل 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ لوٹے۔ جوریل نے چونکہ پہلی اننگز میں بھی انتہائی اہم 90 رنز بنائے تھے اس لیے انھیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی جانب سے شعیب بشیر نے متاثر کن گیندبازی کی۔ انھوں نے 26 اوورز میں 79 رن دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 1-1 وکٹ جو روٹ اور ٹام ہارٹلی کو ملی۔ جیمس اینڈرس نے دوسری اننگز میں محض 3 اوور کیے جس میں انھوں نے 12 رن دیے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کی۔