news

بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو ہرادیا

بھارت کے لیے ڈیبیو پر چار وکٹیں لینے والے شیوم ماوی نے میچ کا پانسہ پلٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔

بھارت نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو ہرادیا

بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ وانکھیڈے اسٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا گیا۔ جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے لنکن ٹائیگرز کو شکست سے دوچار کیا۔

شیوم ماوی نے اپنے ڈیبیو پر ہی چار وکٹیں حاصل کیں۔۔

ماوی نے پاور پلے میں دو وکٹیں حاصل کیں، پتھم نسانکا اور دھننجایا ڈی سلوا کو پویلین واپس بھیج کر انہوں نے اپنے ڈیبیو کا عمدہ آغاز کیا۔ کپتان ہاردک پانڈیا کے ساتھ، ماوی نے بہترین گیند بازی کے ساتھ اپنی ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا کیونکہ مہمان ٹیم پہلے چھ اوورز میں صرف 35 رنز بنا سکی۔

سری لنکا کی ٹیم ان دنوں دورہ بھارت پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی20 اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 3 جنوری کو ممبئی میں کھیلا گیا جبکہ دوسرا میچ 5 جنوری کو پونے اور تیسرا میچ 7 جنوری کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا، ٹی 20 سیریز میں بھارت کو ہارڈیک پانڈیا لیڈ کریں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں سوریا کمار یادیو، ارشدیپ سنگھ اور اشکر پٹیل شامل ہیں، سری لنکن ٹیم ڈاسن شناکا کی زیر قیادت میدان میں اترے گی اور انہیں ونندو ہسارنگا، دہننجایا ڈی سلوا، کوسال مینڈس کی خدمات حاصل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 10 جنوری سے گوہاٹی میں ہو گا، دوسرا میچ 12 جنوری کو ایڈن گارڈنز جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 جنوری کو تھیروننتھاپورم میں کھیلا جائے گا۔