news

ویمنزایشیاکپ 2024 : بھارت نے یو اے ای کو 78 رنزسے شکست دے دی

یو اے ای کی جانب سے ہدف کا تعاقب شروع سے ہی ناکامی کا شکار رہا، پاور پلے کے دوران 18 رنز پر دو اہم وکٹیں گنوانے کے ساتھ ٹیم کو جدوجہد کرنا پڑی۔

ویمنزایشیاکپ 2024 : بھارت نے یو اے ای کو 78 رنزسے شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ 2024  میں بھارت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 78 رنز سے ہرا دیا۔
دمبولامیں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ 2024 کے اہم میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات کو 78 رنز سے ہرا دیا۔ گزشتہ روز دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے، ہرمن پریت کوہر نے 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ رچا گھوش نے دھواں دار بیٹنگ کی اور 29 گیندوں پر ناقابل شکست 64 رنز بنائے، متحدہ عرب امارات کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے، یو اے ای کی جانب سے ہدف کا تعاقب شروع سے ہی ناکامی کا شکار رہا، پاور پلے کے دوران 18 رنز پر دو اہم وکٹیں گنوانے کے ساتھ ٹیم کو جدوجہد کرنا پڑی۔ کاویشا ایگوڈج 40 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، بھارت کی دیپتی شرما نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ رچا گھوش کو پلیئر آف دی میچ قراردیا گیا۔